عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی عرفان خان کے اہلخانہ اور مداحوں سے معافی مانگ لی اور کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس وقت میں کیسا

محسوس کررہا ہوں لیکن میں اپنے دل کی بات ضرور بتاؤں گا گزشتہ روز مجھے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں دعوت دی گئی جہاں بدقسمتی سے ایک نامناسب واقعہ پیش آیا

عدنان صدیقی نے لکھا کہ شو کے میزبان عامر لیاقت نے ایک نہایت حساس معاملے پر نامناسب بیان دیا وہ دونوں ہی عرفان خان اور سری دیوی میرے دل کے بےحد قریب ہیں بلکہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کا یہ بیان نہایت غلط تھا

عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس دنیا سے گزر جانے والوں کے حوالے سے مذاق کرنا نہایت نامناسب ہے اس بیان سے صرف وہ اور میں ہی نہیں بلکہ ہمارا ملک غلط انداز میں پیش ہوا

انہوں نےلکھا کہ میں سری دیوی اور عرفان خان کے گھر والوں اور ان کے مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں اگر آپ ویڈیو میں مجھے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میں ان کی اس بات سے کتنا غیر مطمئن تھا مجھے افسوس ہے کہ میں اس شو پر گیا لیکن میں نے سبق سیکھا ہے اور میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی نامناسب باتیں برداشت نہیں کروں گا

عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ امید کررہے تھے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نہ آئے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور یہ وائرل ہوگئی

عدنان صدیقی نے اپنے پیغام کے آخر میں معافی مانگی
عدنان صدیقی کے اس پیغام کے بعد صارفین نے عدنان صدیقی کو کمنٹس میں کہا کہ آپ کو عامر لیاقت کا شو اسی وقت چھوڑ دینا چاہئے تھا بعض نے کہا کہ آپ کو اس کے شو مین جانا ہی نہیں چاہیئے تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں