فیاض الحسن چوہان کی علیم خان کو پارٹی میں واپسی کی دعوت
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دی، فیاض الحسن چوہان نے میں کہا کہ ابھی بھی وقت ہے آپ واپس آ جائیں کیوں کہ آپ جچتے ہی پی ٹی آئی میں ہیں۔
Load/Hide Comments


