خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے تیار کیا، آصف زرداری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے اپنی خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ انہیں وزیراعظم بنانے کی پیشکش اسی دوران کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ 3 سال سے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی، شہباز شریف کے ساتھ خفیہ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے تیار کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں سے معاہدہ ہوا، اس کے تحت جو مطالبات ہیں، ان کو پورا کروانا میری ذمے داری ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان بال ٹیمپرنگ کے بغیر سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں