کچھی، دوران چیکنگ 50کلو چرس برآمد، ایک شخص گرفتار

بولان:کچھی لیویز منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن،دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کے50کلو گرام چرس بر آمدبین الصوبائی سمگلرز گروپ کا کارندہ گرفتار مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق،تحصیلدار ڈھاڈرمیر لیاقت علی جتوئی کی نگرانی میں صبری ناکہ پر دفعدار نوبت خان،حوالدار پیرن ڈتہ بمعہ لیویز ٹیم نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی روک کر تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کے پچاس کلو گرام چرس بر آمد کرکے سمگلر محمداقبال ولد عبد الحق قوم جمالی ساکن اوستہ محمدجعفرآبادو گرفتارکرکے منشیات اور گاڑی قبضے میں لیکرمقدمہ درج کرلیابعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق نے کہا کہ ضلع میں انتظامیہ کچھی نے اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے آٹھ سال بعد ضلع کچھی میں منشیات کے خلاف لیویز فورس کی اب تک کی بڑی کاروائی ہے جس میں سمگلرز کے بین الصوبائی گروپ کا کارندہ گرفتار ہوچکا ہے منشیات جیسی لعنت کے خلاف کسی کو بھی رعایت دیکر اپنی نئی نسل کی زندگی سے کھیلنا نہیں چاہتے انکو ہر قیمت پر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ایسے عناصر کی بیخ کنی تک چین سے نہیں بیٹھے گے اسمگلزر کیلئے ضلع کچھی کا راستہ استعمال کرکے اپنی مذموم مقاصد کی تکمیل اب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا کیونکہ لیویز فورس کچھی اب انکو کسی بھی صورت معاف نہیں کریگی اور ان کو ضلع میں کوئی جگہ نہیں ملے گی سماج دشمن اور نئی نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے علاقے کے خیر خواں نہیں عوام ان پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں اور منشیات کی کاروبار میں ملوث عناصر کے بارے میں لیویز فورس کو آگاہ کریں بلا تفریق انکے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں