نوکنڈی میں فورسز کی فائرنگ، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، بی این پی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نوکنڈی کے قریب سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ باعث تشویش ہے پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں میں صنعتیں، زراعت سمیت روزگار کے مواقع نہ ہونے کے وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو دو وقت روٹی کیلئے کاروبارکرتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہیں فائرنگ کر کے شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے جو باعث افسوس ہے پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں جو سلوک روا گیا ایسے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ رونما نہ ہو سکے بی این پی عوام کے حقوق اور ان کی حفاظت کا حق محفوظ رکھتی ہے بیان کے آخر میں پارٹی کی جانب سے ان کے لواحقین کے ساتھ بھی دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بی این پی اپنا سیاسی و جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں