چاغی، سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی
چاغی (انتخاب نیوز) چاغی سے خضدار جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعاات کے مطابق گزشتہ روز چاغی سے خضدار جانے والی ایف سی کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں انعام اللہ مروت اور سپاہی زاہد عبید جاں بحق جبکہ سپاہی نصیر اللہ، سپاہی یاسین، اکرام بلوچ،کانواے کمانڈر کیپٹن عمران خان سواتی،حوالدار افضل اور سپاہی لیاقت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


