خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں کردارادا کریں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر
گوادر (انتخاب نیوز) پاکستان آرمی کے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرنے کہاہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں اپنا کردارادا کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گوادر کے دورے کے موقع پرخواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز پاکستان آرمی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے گوادر کا دورہ کیاسرجن جنرل نے جی ڈی اے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے ملاقات کیانہیں ہسپتال کے انتظامی اور آپریشنل عمور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کا انتظام جی ڈی اے اور آرمی مشترکہ طور پر کر رہے ہیںانہوں نے گوادر کے لوگوں کے لیے NCOC کی جانب سے عطیہ کیے گئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا بعد ازاں انہیں خواتین کو بااختیار بنانے پر گوادر کی خواتین سے گفتگو کے لیے GAPS آڈیٹوریم لے جایا گیاان کے لیکچر میں معاشرے کے تمام طبقوں سے خواتین نے شرکت کی جن میں اساتذہ، طلبا، گھریلو خواتین، کام کرنے والی خواتین اور سماجی کارکن شامل تھے انہوں نے گوادر کی خواتین پر زور دیا کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھ کر گوادر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریںخواتین اپنے درمیان ایک ایسی خاتون کو پا کر بہت پرجوش تھیں جو اس قدر عظیم درجہ تک پہنچ سکیںانہوں نے نوجوان لڑکیوں کو محنت اور لگن کے ذریعے اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کی ترغیب دی انہوں نے بنیادی طور پر لڑکیوں کی مسلح افواج میں شمولیت سے متعلق سوالات کا بھی جواب دیا۔آخر میں سرجن جنرل نے حاضرین کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایاوہ گوادر کی خواتین پر دیرپا اثر چھوڑتے ہوئے واپسی کیلئے روانہ ہوئیں۔


