تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قومی اسمبلی کے اجلاس کا 5نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)ہفتہ کو طلب کرلیا گیاہے۔اجلاس کا 5نکاتی ایجنڈا کر دیا گیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا،حکومتی اتحادی جماعتوں کو ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کے لیے بھی سادہ اکثریت درکار ہوگی، حکمران جماعت کے پاس 174اراکین ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج)ہفتہ کو طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی، اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں دن 12بجے ہوگا، پہلے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 22اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن اب (آج)ہفتہ کو ہی اجلاس ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی، ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کے لیے بھی سادہ اکثریت درکار ہوگی، حکمران جماعت کے پاس 174اراکین ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر موجود ہے، اسپیکر کا انتخاب بھی (آج)ہفتہ کو ہی ہوگا، اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔خیال رہے کہ 8 اپریل کو متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔اپوزیشن رہنما مرتضی جاوید عباسی نے تحریک عدم اعتماد سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائی۔تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی لہذا قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں