لاہور، ڈپٹی سپیکر پر تشدد اور ہنگامہ کرنے والے اراکین اسمبلی گرفتار
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب پولیس نے اسمبلی میں آپریشن کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر پر تشدد کرنے والے 4حکومتی اراکین کو گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے آئی جی پنجاب خود پنجاب اسمبلی پہنچے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کو بھی تعینات کر دیا گیاہے ، اس موقع پر ایک قیدیوں کی وین بھی پنجاب اسمبلی کے باہر موجود رہی ۔ڈپٹی سپیکر پر تشدد اور بال نوچنے والے رکن اسمبلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور انہیں اسمبلی ہال سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


