وزیر اعظم نے بلوچستان میں بوستان اور حب اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اورپنجاب میں مختلف خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون اور حب اقتصادی زون کے قیام کی منظوری دے گئی۔ خیبر پختونخواہ کے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون، سندھ میں نوشہرو فیروز اور بھولاری خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے گئی۔اجلاس میں پنجاب میں بھلوال، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دے دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا اور ان کو مراعات دینا ہے۔نہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے تمام معاملات صوبائی حکومتوں کی سطح پر حل کیے جائیں گے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے خصوصی زونزکے قیام کی اہمیت پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں