پیپلز پارٹی نے پاکستانی مسیحی برادری کو دوھرے ووٹ کا حق دیا،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاکستانی مسیحی برادری کو دوھرے ووٹ کا حق دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی، اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آج کے دن مسیحی بہنیں اور بھائی پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا مانگیں، پیپلز پارٹی نے پاکستانی مسیحی برادری کو دوھرے ووٹ کا حق دیا۔

جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی سینٹرل پنجاب اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، ایسٹر جیسے تہوار باہمی یگانگت اور مسرت پیدا کرتے ہیں۔شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پیپلز پارٹی کا قابلِ فخر حصہ ہے، ایسٹر ملک میں باہمی رواداری، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں