چاغی، مکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر
چاغی (انتخاب نیوز) ضلع چاغی کے یونین کونسل پٹ گونکوں علاقہ گامان کلی حاجی محمد عالم کشانی میں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پانچ لاکھ روپیہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے ذرائع کے مطابق پٹ گونکوں گامان میں سلیمان کشانی نامی شخص کے گھر میں یو پی ایس کے شاٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے آگ لگ گئی لاکھوں روپے کے شادی کے لئے خریدے گئے صندوق و دیگر قیمتی سامان اور پانچ لاکھ روپے نغدی جل کر خاکستر ہوگئے سلیمان نے بتایا میں نے اپنے بیٹے سلطان کشانی کے شادی کے لئے یہ سامان اور یہ نقدی رقم جمع کیا تھا انھوں نے انتظامیہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے میری تمام جمع پونجی جل کر ختم ہوگئے میرے ساتھ تعاون کریں۔
Load/Hide Comments


