کوہلو، سستارمضان بازار نہیں لگ سکا، خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکل دیں

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے خود ساختہ مہنگائی سے ماہ صیام کے دوران عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ضلع کے مختلف علاقوں میں اشیاءخوردنی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں رہی سہی کسر انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت نے پوری کردی ہے رواں سال ضلع میں ماہ صیام کے دوران سستا رمضان بازار،پی ڈی ایم اے کی طرف غریب لوگوں کیلئے راشن کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے جس سے مستحق لوگوں کیلئے ماہ صیام ایک امتحان بن کرٹوٹ گیا ہے کوہلو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع میں جاری خود ساختہ مہنگائی اور رمضان سستا بازار کے عدم قیام نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ہر سال رمضان سستا بازار سے لوگوں کو کسی نہ کسی حد تک ریلیف مل ہی جاتی تھی مگر اس بار ایک خواب ہی بن گیا ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے راشن کی عدم فراہمی سے کئی گھرانوں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے مگر یہاں کوئی درد دل رکھنے والا موجود نہیں ہے یوٹیلیٹی اسٹوروں میں خوردنی اشیاءکی عدم موجودگی نے بھی کئی سولات کو جنم دیا ہے غریب اور عام آدمی کیلئے ریلیف نام کی کوئی چیز یہاں نہیں ہے یوں کہنے کو تو ہماری انتظامیہ لوگوں کیلئے  بڑے دعوے کرتے نظر آتی ہے مگر یہاں عملی طور پر احساس وجود نہیں رکھتا ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، وزیرا علیٰ بلوچستان عبدالقووس بزنجو،صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں خود ساختہ مہنگائی اور غریبوں کے ریلیف کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں