نور عالم خان نے منحرف 20 ارکان کے لئے اپوزیشن میں نشستیں مانگ لیں

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میںتحریک انصاف کے منحرف بیس ارکان کے لئے اپوزیشن میں نشستیں مانگ لی اور کہا کہ 20 ساتھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم حکومت کے بینچوں پر نہیں بیٹھیں گے، ہماری ایک اپنی پہچان ہے۔ہم اپوزیشن والےہیں حکومت میں بیٹھیں ہیں نہ بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم نے کہا کہ اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گی اس موقع پر نور عالم نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ رمضان میں بھی جاری ہے گیس بھی شارٹ ہے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی لینے کے لئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے ہر حکومت کہتی ہے پچھلی حکومت خزانہ خالی کر گئی ہمیں بتایا جائے کہ آخر سچ کیا ہے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے پیسے لے کر ضمیر بیچا ہے میں اللہ کی قسم اور محمد رسول اللہ کو گواہ بناکر قسم کھاتا ہوں میں نے پیسے نہیں لئے میں خانہ کعبہ جاکر بھی کہنے کو تیار ہوں کہ میں نے پیسے نہیں لئے ،میں ایک ایک روپے کا حساب دینے کو تیار ہوں مجھے کسی بیوی نے کچھ تحفہ نہیں دیا ہم تین سوسال سے پشاور میں رہ رہے ہیں جب تک وزیر اعظم جہازوں اور ارکان پچاروز کا حساب نہیں دیں گے کسی کا احتساب نہیں ہوسکتا ہم نے حکومت کو ووٹ دیا ہے نہ دیں گے ہم اپوزیشن میں رہ کر جائز کاموں کی حمائت کریں گے اور غلط کاموں پر تنقید کریں گے ہم پر غداری کا الزامات لگانے والے بتائیں کیا لندن میں شادی میں نے کی تھی کیا میں نے اپنے یہودی سالے کی انتخابی مہم چلائی تھی ہمیں لوٹے کہا جارہا ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ لوٹے صفائی اور طہارت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ہم ا کی صفائی کرنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں