وندر سے تین روز پرانی نعش برآمد، شناخت نہ ہوسکی
وندر (انتخاب نیوز) وندر کے علاقے کھرکھیڑہ میں مین ایکو شاہراہ پر پل کے نیچے سے تین روز پرانی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے علاقے کھرکھیڑہ میں مین ایکو شاہراہ پر تعمیر کیے گئے پل کے نیچے نعش کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ وندر کے ایس ایچ او سید غلام مصطفی نے پولیس کے جوانوں اور ایدھی ٹرسٹ کے رضاکاروں کی مدد سے نامعلوم شخص کی نعش کو وندر کے سرکاری ہسپتال پہنچایا نعش کی حالت ناقابل شناخت حد تک خراب ہوچکی ہے نعش کی حالت دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کی موت تین سے چار روز قبل واقع ہوئی ہے تاہم اس کی موت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں جب کہ وندر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


