چاغی فائرنگ واقعہ میں شدید زخمی عبدالرب کی جان بچالی گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ٹراما سینٹر کوئٹہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل آپریشن کرکے چاغی فائرنگ واقعہ کے زخمی عبدالرب کی جان بچالی۔ دی گئی تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ فائرنگ سے عبدالرب کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔ ٹراما سینٹر کوئٹہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل آپریشن کرکے چاغی فائرنگ واقعہ کے زخمی عبدالرب کی نہ صرف جان بچائی بلکہ اس کے چہرے کی سرجری کر کے اصل حالت میں بحال کیا۔ ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ سید یاسر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ٹراما سینٹر کے تمام طبی عملے کی اولین کوشش ہوتی ہے کہ مریض کی جان بچائی جائے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں