بلوچستان کے عوام ایف سی کے ظلم و جبر اور قتل و غارتگری کا شکار ہیں، این ڈی ایم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیان میں بلوچستان کے ضلع چاغی میں نہتے عوام پر ایف سی کی فائرنگ سے بیگناہ شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے ظلم و جبر اور قتل و غارتگری کا شکار ہیں۔ صوبے میں میں حکومت اور سول انتظامیہ مکمل مفلوج ہے اور تمام معاملات پیراملٹری فورس ایف سی کے پاس ہے۔جو صوبے میں معدنی وسائل پر قبضے کے ساتھ ساتھ عوام کی قتل کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ائے روز بیگناہ عوام کا خون نا حق بہایا جا رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ملک میں دو دستور ہے ۔پشتون بلوچ اقوام و عوام اور صوبے میں امریت سے بدترین صورتحال اور ریاستی طاقت کا عوام کیخلاف استعمال کرنے کا دستور مسلط ہے اور ظلم و جبر کے اس اذیت ناک صورتحال کا تقاضا ہے کہ صوبے کی تمام جمہوری سیاسی پارٹیاں اس کیخلاف جمہوری تحریک چلا کر عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائیں۔


