بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، سردار اسلم بزنجو

نال؛نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے بلوچستان بھر میں اے روز مختلف پارٹیوں سے لوگ استعفی دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی نال کے تحصیلی سیکرٹریٹ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوے کہا شمولیتی پروگرام میں بلوچستان عوامی پارٹی نال کے فناس سیکریٹری امام بخش نصراللہ رخشانی نصر اللہ خدرانی اپنے خاندان سمیت بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ سینئر رہنما میر طیب بزنجو ترجمان رحمت بلوچ نظر ناز ودیگر موجود تھے شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے نیشنل پارٹی سابق دور میں پورے بلوچستان میں بلدیاتی الکشنوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کیا اس بار بھی باری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا نئے شامل ہونے دوستوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں