قلات کے عوام کو سوچھی سمجھی سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا، پرنس موسیٰ احمدزئی
قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمدزئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال دوستوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا جا سکتا ہے بلدیاتی انتخابات میں قلات کو پسماندہ رکھنے والوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔ بی این پی کے ورکرز عوامی رابطہ مہم تیز کرے اور سردار اخترجان مینگل کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روز شاہی دربار قلات میں قلات سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کے موقع کے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس مو قع پر نوابزادہ شہک نوشیروانی بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل بی این پی کے سینئر رہنما وڈیرہ خیرجان عمرانی آغا قلندر خان احمدزئی صحافی شادی خان مینگل عبداللہ لہڑی آغا قادر شاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کسی بھی صورت میدان خالی نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام کو ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہیں قلات میں سرکاری ملازمتوں میں قلات کے نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے بی این پی قلات کے شہریوں کے حقوق دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والو ں کا راستہ روکھیں گے انہوں نے کہا کہ قلات کے ترقی کے دعوے تو بہت ہوتے ہیں مگر قلات کے شہری آج بھی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام کی حقوق کے لیئے کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسمنٹ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کے ورکرز بلدیاتی انتخابات میں بی این پی کے ٹکٹ ہولڈرز کو سپورٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے ورکرز بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کرے اور بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔


