پریانکاجوپڑا کا ایک اور شوہر سامنے آگیا

نئی دہلی:بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے مداحوں کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اور شخص نے نک جونز سے بھی قبل پریانکا چوپڑا سے شادی کا دعویٰ کردیا۔برینڈن شسٹر نامی اس شخص نے اپنے ٹوئٹ میں نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ ان کے شوہر نک جونز کو بھی ضرور شدید صدمے سے دوچار کردیا ہوگا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام اس شخص کا کہنا تھا کہ میں نے پریانکا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں پریانکا چوپڑا کا پھولوں کے ساتھ گرین کارپیٹ استقبال کیا تھا۔‘اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے کیا پتہ کہ یہ بھارتی ثقافت میں شادی کی علامت ہے۔برینڈن شسٹر نے بتایا کہ اس سے اگلے دن انہوں نے بھارتی میڈیا کو ایکلوزیو انٹرویوز بھی دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں