عمران خان نے ملک میں غنڈہ گردی اور بداخلاقی کا کلچر عام کیا، نواز شریف

لندن (انتخاب نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے پوچھیں دوائی، چینی، آٹا مل رہا ہے، پوچھ کر بتائیں کیا بچے اسکول جارہے ہیں، بجلی کے بل ادا کرپارہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو اب دوبارہ کھڑا کرنا آسان کام نہیں۔ عمران خان سے اس قوم کو نجات دلانا بھی ضرور ی تھا۔ عمران خان نے ملک میں غنڈہ گردی اور بداخلاقی کا کلچر عام کیا۔ قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ انہیں عمران خان سے نجات ملی۔ ہمیں بہت بڑے چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان کو اس بھنور سے نکالنا ہے۔ پاکستان کو اس بھنور سے نکالے بغیر بات نہیں بنے گی۔ پاکستان کی معیشت مضبوط تھی جسے آج تک لوگ یاد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے معیشت مضبوط کی اور ملک کی خدمت کی۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہماری رگوں میں پاکستانیت دوڑ رہی ہے۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کا بدترین دور تھا۔ عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف جاﺅں گا تو خودکشی کرلوں گا، ہم نے اسے خودکشی کرتے نہیں دیکھا۔ جگہ جگہ جاکر یہ شخص بھیک مانگتا تھا۔ یہ شخص پاکستان کو کس طرف لے جارہا تھا، پاکستان کو جو نقصان ہوا ا سے ٹھیک کرنا ہے۔ بلاول بھٹو خود چل کر میرے پاس اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی گفتگو کے بعد کہا کہ ہم نے تین چار سال کے اندر مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو ختم کیا یہ تاریخی کام ہے۔ عمران خان نے تمام غیر آئینی طریقے اپنائے، غیر آئینی شق پاکستان پر مسلط کی، ہم نے پھر بھی ان کیخلاف کوئی غیر جمہور ی اقدام نہیں اٹھایا، ہم نے جمہوری احتجاج پارلیمانی کے اندر اور باہر کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری طریقے سے مسلط حکمران کو شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں