لاہور، پی ٹی آئی جلسہ کوریج پر اے آر وائی نیوز کی کیبل پر نشریات بند

لاہور(انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کرنے پر پی ٹی سی ایل نے کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے جلسے کی کوریج کرنے پر ملک کے مختلف شہروں میں کیبل پر اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں، پی ٹی سی ایل نے بھی کیبل پر اے آر وائی نیوز کو بلاک کردیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ظفروال، ڈسکہ، مانسہرہ میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات نہیں دکھائی جارہیں۔ مینار پاکستان اور اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں بھی خلل آرہا ہے، مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈںگ بھی کی جارہی ہے۔ لاہو ر کے مختلف علاقوں میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں، پی سی ایس آئی آر، کالج روڈ اور اطراف میں نشریات بند۔ ادھر سندھ پولیس بھی سی ویو پر پی ٹی آئی کے پروگرام میں پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے اسکرین بند کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں