محکمہ پی ایچ ای بلوچستان میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کیخلاف ریفرنس دائر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ پی ایچ ای بلوچستان میں کروڑوں روپے کا غبن، بلوچستان کے 30 اضلاع کے لئے شروع کی گئی واٹر سپلائی اسکیم کی مشینری سپلائی کے بجائے کرپشن کی نذر ہوگئی نیب نے ایکس ای این اور ٹھیکہ دار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیاگیانیب بلوچستان نے محکمہ پی ایچ ای میں چار کروڑ سنتالیس لاکھ روپے خردبرد کرنے کے الزام میں ایکس ای این اور ٹھیکہ دار کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے،نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 30 اضلاع کے لئے شروع کی گئی واٹر سپلائی اسکیمات میں ایک سو الیکٹرکل اور ڈیزل مشینری کی خریداری کے لئے مختص رقم اصل منصوبے پر خرچ کرنے کے بجائے خرد برد کرلی اور مشینری سپلائی کئے بغیر چار کروڑ سنتالیس لاکھ روپے کی بندر بانٹ کرلی۔ نیب بلوچستان نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ غلام سرور بگٹی اور ٹھیکہ دار فضل حق کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔


