احسن اقبال نے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد:وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی۔ احسن اقبال نے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ انہیں عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانا ہے، احتساب عدالت ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دے۔

یہ درخواست احتساب عدالت کے جج اصغر خان کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے اور انہیں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں