بشریٰ رند کی آواران واقعہ پر شدید الفاظ میں مذمت

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے دہشتگردی کے واقعے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میجر شاہد بشیر نے جرآت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہمیں صوبے میں امن کے قیام میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔انہوں نیشہید میجر شاہد بشیر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت اوراللہ پاک شہید کے درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں