بیرونی عناصر کے آلہ کاروں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی رخشاں ڈویژن میں فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں مجیر بشیر کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیافرح عظیم شاہ نے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، برائی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ شدت پسندوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا کہ پاک فوج بیرونی عناصر کے اسپانسر شدہ آلہ کاروں کے ایسے بزدلانہ حملوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شدت پسندی کو ملک میں مشکلات کے بعد حاصل ہونے والے امن کو کسی بھی صورت سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائیگا۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں