ام رباب اہلخانہ قتل کیس کے 2 مرکزی ملزمان کی ضمانتیں مسترد

دادو میں 3 افراد کے قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 2 مرکزی ملزمان ذوالفقار اور سکندر چانڈیو کی ضمانت پرفیصلہ سنادیا۔مدعی مقدمہ ام رباب چانڈیو عدالت میں پیش ہوئیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہےکہ عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں مستردکردیں، پرامید ہوں کہ عدالتیں مایوس نہیں کریں گی۔ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ والد، دادا اور چاچا کو بے دردی سے قتل کیا گیا،قصور صرف اتنا تھا کہ ہم نے جاگیردار کی غلامی پسند نہیں کی۔خیال رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں مبینہ طور پر17جنوری 2018 کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا، مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان پر درج ہے۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ام رباب کی فریاد پر 2 بار از خود نوٹس لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں