امریکا، شادی کے کھانے میں بھنگ ملانا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن:امریکا میں دلہن کو شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شادی کی تقریب میں مہمانوں کو بغیر بتائے کھانے میں بھنگ ملانے کے الزام میں دلہن اور کھانا بنانے والی کمپنی کی مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کیٹرنگ کمپنی کی 31 سالہ مالک جوائسلین برائنٹ اور 42 سالہ دلہن دانیا سوبودا کو فلوریڈا کے قوانین کے تحت منشیات کی ترسیل اور مجرمانہ غفلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں