عمران خان سیاستدان نہیں پاکستان کو برباد کرنا چاہتا ہے ،خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نےوز) پا کستان پےپلز پا رٹی کے سےنئر رہنما اور وفا قی وزےر برائے آبی وسا ئل سےد خورشےد احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں ابھی تک کرکٹ کے میدان میں کھڑا ہے جیت گیا تو میں جیت گیا اور ہار گیا تو وکٹ اٹھا کے چلا جاﺅں گاجو شخص اتنا گر جا ئے کہ جو تحفے ان کو اپنے مہما نوں اور میزبانوں نے دیئے اس کو بیچ کر بقول اس کے سڑک بنا ئے ، کیا یہ قانون ہے ؟ عمران خا ن کہتا ہے کہ مےرا تحفہ میری مرضی ، یہ تمہارے تحفے اور پیسے نہیں تھے بلکہ ریاست پاکستان کے تحفے تھے جس نے تحفے نہےں چھو ڑے وہ بےچے با قی وہ کےا کرتاہو گا۔ اگر عمران خان نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں تو پھر امریکی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بھی بنادینا چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، یہ پاکستان کو برباد کرنا چاہتا ہے، یہ پاکستان کودنیا سے ہٹانا چاہتا ہے اور اس کی آزاد خارجہ پالیسی کدھر گئی تھی جب یہ بھارت کے وزیر اعظم کے لئے دعامانگ رہا تھا۔ ان خےا لا ت کا اظہا ر سےد خو رشےد شا ہ نے اےک نجی ٹی سے انٹرویو مےں کےا ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزےر اعظم کہے کہ مےں اقتدار میں آکر سا ئےکل پر دفتر جا ﺅ نگا اور آﺅ نگا وہ ہےلی کا پٹر پرجا تا رہا،پا کستان کی تا رےح مےں کو ئی اےسا وزےر اعظم نہےں ہے جو اپنے گھرہےلی کا پٹر پرجاتا ہو، اس پر انہوں نے اےک ارب روپے خرچہ کےا ہے ، ان اےک ار ب روپوں سے کم ازکم اےک سو پرا ئمری سکول بن جا تے ، لو گو ں کی بھوک کا کو ئی سہا را مل جا تا ۔انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ پی پی کی جانب سے لینے کا کوئی ایشور ہی نہیں ، سینیٹ چیئرمین کا معاملہ عدالت میں ہے اور گورنر پنجاب کے عہدے کا کوئی ایشو ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اوراس کا فائدہ یہ ہوا کہ پی پی پی اور (ن)لیگ کی دوحکومتوں نے اپنی پانچ، پانچ سال کی مدت پوری کی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے ، اپنے عہدوں کو چھوڑ کر چلے، ایسا نہیں ہوا کہ آئین کے مطابق کوئی تبدیلی آرہی ہے تو ضدی بچے کی طرح گر جائے اور کہے میں سکول نہیں جاﺅں گا یا چارپائی سے نہیں اٹھوں گا وہ کام ہم لوگوں نے نہیں کیا۔ عمران خان ساڑھے تین یا پونے چار سال حکومت کر کے عوام میں گیا اور عوام میں جاکر گالم گلوچ اور میں نہیں چھوڑوں گا ، پہلے کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب وہ آپشن تواس کے ہاتھ سے نکل گیا، میں جیلوں میں ڈالوں گا وہ بھی ہاتھ سے نکل گیا، اب اس کی بات آگئی کہ میں سڑکوںپر نکل کراورخطرناک ہو جاﺅں گا۔میں عمران خان کے حلقہ انتخاب او ربچوں سے پوچھتا ہوں کہ پو نے چا ر سال حکو مت کرنے والا شخص سٹےج پر اپنے مجمع کو ےہ کےوں نہےں بتا تا کہ مےں نے آپ لو گو ں کے لئے کےا کےا ، مےں نے آپ سے وعدہ کےا تھا کہ آپ کو روزگا ر دوں گا ، مےں نے آپ سے وعدہ کےا تھا کہ آپ کو گھر دوں گا کےا وہ پو را کےا ، مےں نے آپ سے وعدہ کےا تھا کہ ڈالر کو نےچے لے جا ﺅ ں گا اور اگراےک روپے مہنگا ئی ہو گئی تو اسکا ذمہ دار مےں ہو ں اور مےں چو ر ہو ں ، ےہ ساری چےزےں عوام کو بتا ئے کہ مےں نے ےہ ،ےہ کا رنا مے کئے ہےں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ےہا ں پاکستان پےپلز پا رٹی کے شہبا ز شرےف کے سا تھ مذاکرات ہوئے ہیں لےکن ہمارا مےثا ق جمہو رت میاں محمد نواز شرےف کے سا تھ ہوا تھا اوراس کی ساری ہسٹری نو از شرےف کے پا س ہے ،ہما ری جو ملا قات ہو ئی ہے اس مےں واضح طو ر پر ہم مےثا ق جمہو رےت کی طرف جا رہے ہےں اور ہم چا ہتے ہےں کہ اےک سے با ت کرو ، اےک سے با ت نہ کر و، ہم اےک ذمہ دار پا رٹی ہے ہم کسی بھی پا رٹی کے اندر تقسےم نہےںپےدا کر نا چا ہتے ۔میڈیا ہمارا مذاق اڑاتا تھا کہ وہ کون ساآئینی طریقہ ہے جس کے ز ریعے عمران خان کو ہٹایا جائے گااور یہ بھی مذاق اڑایا جاتا تھا کہ عمران خان کو کمزور سیاستدان ملے ہیں اور عمران خان خوش قسمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکو مت کوہم نے با ر ہا پےشکش دی کہ ٓاﺅ ہما رے سا تھ بےٹھو ، اپوزےشن کبھی پےشکش نہےں کر تی ، پےشکش حکو مت کر تی ہے کےو نکہ ہم جمہو ری لوگ ہیں، ہم نے معےشت پر با ت کرنے کے لئے سا بقہ حکو مت سے با ت کر نے کی کو شش کی تو اس نے کہا کہ ےہ اےن آر او ما نگ رہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکو مت کی سب سے پہلی ترجےح ہے کہ آئین کے اندر انتخا بی اصلا حا ت کی جائیں ، اس کے بعد ہم دےکھےں گے کہ معیشت کی کیا صورتحال بن رہی ہے، ڈالر کی کیا پوزیشن بن رہی ہے اور تےل کی کےا صورتحا ل بن رہی ہے ،اور کس طر ےقہ سے ہم قر ضے لےکر ہم ملک کو چلائیں گے ، اور مےں نے تو ےہ بھی تجو ےز دی ہے کہ اےک وائٹ پےپر بنا ےا جا ئے کہ2018,،2013،2022کو مےچ کر کے لو گو ں تک پہنچاےا جا ئے ، جس طر ح پچھلی حکو مت کہتی ہے کہ 2018مےں ہمےں معےشت مری ہو ئی ملی جبکہ اگر دےکھا جا ئے تو وہ ان سے 400مرتبہ بہتر تھی ، جو 71سال مےں ہم نے قرضے نہےںلئے پچھلی حکو مت نے پونے چا ر سال مےںان کا 80فےصد قرضہ لےا اور وہ کہا ں لگا ہے کسی کو پتہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں