مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب کو نوٹس جاری
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب کو منگل 25 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔لاہور ہائیکورٹ میں پیر 25 اپریل کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی عمرے پرجانے کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کو عمرے کے لئے سعودی عرب جانا ہے۔
احسن بھون نےبتایا کہ مریم نواز کی اس عدالت کے سامنے درخواست صرف پاسپورٹ کی واپسی کی حد تک ہے،ای سی ایل میں نام کےحوالے سے حکومت خود دیکھے گی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ ای سی ایل کے حوالے سے جو رولز بنے ہیں،وفاقی حکومت کےوکیل وہ رولز پیش کریں۔عدالت نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے نئے رولز مانگ لئے۔


