منحرف ارکان کے ریفرنسز، پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کے ریفرنس کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے معاملے پرریفرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسزپرجلد فیصلے کیلئے استدعاکی جائے گی۔ واضح رہیکہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی پر وزیراعلی کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے اور پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کررکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں