دنیا اور ہمسایوں کی جانب سے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، افغان وزیر دفاع

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے قائم مقام وزیردفاع ملا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ افغان انتظامیہ فضائی حملوں کیخلاف احتجاج کرتی ہے اور وہ آئندہ اپنے علاقوں پر بیرونی حملوںکو برداشت نہیں کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملوں کا الزام عائد کرنے کے بعد افغان وزیر دفاع نے یہ بیان جاری کیا۔ قائم مقام افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کابل میں اپنے والد ملا محمد عمر مرحوم کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہمیں دنیا اور ہمارے ہمسایوں دونوں کی جانب سے مسائل اور چیلنجز کاسامنا ہے۔ اس کی واضح مثال کنڑ میں ہمارے علاقے میں ان کی جانب سے حملہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایسے حملوں کو برداشت نہیں کرسکتے، ہم نے اس حملے کوتو برداشت کیا ہے اور ایسا ہم نے قومی مفادات کی وجہ سے کیا ہے لیکن اگلی بار ہم اس طرح کا کوئی حملہ برداشت نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں