چین ، سابق نائب وزیر ثقافت و سیاحت کورشوت ستانی کے جرم میں 15 سال قید کی سزا
شین یانگ:چین کے سابق نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت لی جن ژا کو رشوت لینے کے الزام میں منگل کے روز 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔لی جن ژا کو 1996 سے 2020 کے دوران اپنے مختلف سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 6 کروڑ 55 لاکھ یوآن(تقریبا1 کروڑ امریکی ڈالر)رشوت وصول کر کے اہلیت کے امتحان اور منظوریوں میں مختلف افراد اور متعلقہ کمپنیوں ، پلیٹ فارم کی تعمیر ، منصوبوں کے ٹھیکے دینے اوراہلکاروں کی ترقی کی مد میں نفع پہنچانے میں ملوث پایا گیا ہے۔شین یانگ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے ایک بیان کے مطابق اس پر60 لاکھ یوآن جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور اس کے غیر قانونی منافع کو سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائیگا۔بیان کے مطابق اپنے جرائم کا اعتراف اور ان پر پیشمانی کا مظاہرہ کرنے پر عدالت نے لی جن ژا کو ہلکی سزا سنائی ہے جبکہ اس کے تمام غیر قانونی اثاثے ضبط کر لیے جائینگے۔


