سبی، کیسکو کا بجلی چوروں و نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کنکشن منقطع

سبی: سبی میں واپڈا کا بجلی چوروں اور نادہندگاں کے خلاف گرینڈآپریشن بولان مارکیٹ لونی روڈ چاکر روڈ آلہ آباد میں سینکڑوں کنکشن کاٹ ڈالے ایس ای واپڈ اسبی سرکل محمد ہاشم جوگیزئی نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین اپنے ذمے بقایا جات فوری طور پر جمع کریں بلاجواز بجلی کے میٹرز بجلی کے پول کو ہاتھ نہ لگائیں واپڈا ملازمین کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق کیسکو چیف کی ہدایات پر سبی میں سپریٹنڈنٹ انجینئر سبی سرکل محمد ہاشم جوگیزئی نے ایکسین واپڈا سبی حاجی شبیر احمد مستوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل امیر عبداللہ کھوسہ ایس ڈی او کیسکو سبی سردار اصغر خان موسیٰ خیل نے ہمراہ بولان مارکیٹ لونی روڈ چاکر روڈ آلہ آباد غریب آباد سمیت مختلف علاقوں میں واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگاں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کنکشن کاٹ ڈالے گرینڈ آپریشن کے موقع پر ایس ای واپڈاسبی سرکل محمد ہاشم جوگیزئی نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ شہر بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور صارفین کو بار بار تاکید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان پر مالی بوجھ کم سے کم ہو ا کسی پریشانی اور جرمانے سے بچنے کیلئے صارفین پہلی فرصت میں بلوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنا کر جرمانے سے بچا جائے اس میں ملک اور قوم کا بھی فائدہ ہے انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں کی نسبت سبی کے صارفین کو یہ کریڈٹ حاصل ہے کہ آدھے سے زیادہ شہری اپنی قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو بروقت ادا کرکے اپنا فرض نبھاتے ہیں انہوں نے صارفین اور سرکاری اداروں سے کہا کہ اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر گرینڈ آپریشن کے دوران جن کے کنکشن منقطع کیے جارہے ہیں ان کے کنکشن جرمانے اور بجلی بل کی ادائیگی کے بعد بحال کیے جائیں گے اس سلسلے میں انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سبی کے میڈیا نے جب بھی کیسکو نے گرینڈ آپریشن شروع کیا تو انہوں نے ہماری آواز صارفین اور سرکاری اداروں تک ہماری آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر انہوں نے بجلی کے صارفین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاجواز بجلی کے میٹرز پول پر ہاتھ نہ لگائیں انہوں نے واپڈا ملازمین کو بھی ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے دوران حفاظت اقدامات ضرور کریں واپڈا ملازمیں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کی حفاظت ہماری ذمے داریوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہری بجلی چوری سے باز آجائیں بجلی ملک وقوم کی امانت ہے جس میں خیانت کسی صورت قبول نہیں کروں گا بجلی چوری میں جو بھی ملوث پایا گیا واپڈا ایکٹ کے مطابق ان پر جرمانے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں