یوکرین کو ہتھیاردینے کا اعلان، روس نے مغرب کو خبردار کردیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اتحادیوں کے یوکرین کو بھاری ہتھیار دینے کے اعلان پر روس کے وزیرخارجہ نے مغرب کو خبردار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ ایٹمی تنازعے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔دوسری جانب روس کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں کہا کہ وہ موثر مذاکرات اور جلد از جلد جنگ بندی کیلئے طریقے تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


