قبلہ اول کی آزادی اور یہود و ہنود کی سازشوں کے سدباب کیلئے متحد ہوا جائے، مولانا لونی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مفتی فدا الرحمن ودیگر نے کہا کہ امت مسلمہ پر بیت المقدس کی تحفظ فرض اور آزادی قرض ہے امت مسلمہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر قبلہ اول کی آزادی اور یہود و ہنود کی سازشوں کی سدباب کے لیے متحد ہوجائے اور ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ انبیا کرام کی مقدس سرزمین فلسطین کے عزت و وقار کی بحالی اور مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی پر طاقت و تشدد سے فلسطینیوں کی مملکت اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضہ قائم کرنا چاہتی ہے اسرائیل مشرقی وسطی میں عالم اسلام کے خلاف تمام اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا بیس کیمپ ہے اسرائیل سامراجی قوتوں کی پشت پناہی کے باعث جارحیت اور ظلم وبربریت کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بیت المقدس اور فلسطین کے آزادی کو اسلامی فریضہ سمجھتا ہے بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبل اول اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ سفر معراج کی ایک اہم منزل ہونے کی وجہ سے پورے عالمِ اسلام کی عقیدتوں اور محبتوں کا بھی مرکز ہے انہوں نے کہا کہ کئی عشروں سے اسرائیلی فوج کی جنونی اور انتہاپسندی سے انسانی قوانین کو روندا جارہا ہے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جوخطے کی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہوں گی لیکن اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار اسرائیل کی لونڈی بن کر تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں