ترکی اور بھارت کو اسلحہ کی فروخت پر نظر ثانی کرنا ہوگی، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور بھارت کو اسلحہ کی فروخت میں کے معاملات میں نظر ثانی کی جائے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر نے بجٹ اجلاس میں امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بعض بیانات دیے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ترکی اور بھارت جیسے ممالک کو امریکی دفاعی ساز و سامان کی فروخت کے عمل کو زیادہ سرعت اور پائیدار طریقے سے سر انجام دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انتھونی بلنکن نے ایوانِ نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے بجٹ اجلاس میں امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنا جائزے پیش کرتے ہوئے امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بھی بعض بیانات دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں غیر ممالک کو عسکری سازو سامان کی فروخت غیر ضروری بیورو کریسی سے متاثر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پرہم ترکی اور بھارت جیسے اتحادیوں سے تعاون کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اس بیوروکریسی سے کس طریقے سے نجات پا سکتے ہیں ؟انھوں نے مزید کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں غیر ملکی فروخت میں زیادہ احسن طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ممالک جن کے روس کے ساتھ اسلحہ کے لین دین کے تعلقات ہیں وہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں ۔


