خضدار باپ پارٹی کا پاک فوج کے حق میں ریلی
خضدار(پ ر) خضدار میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ بازار سے خضدار پریس کلب تک ریلی کے شرکاءنے مارچ کیا۔ جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جو پاک آرمی زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ ریلی میں میر عتیق الرحمان ساجدی احمد گنگو رسول بخش خدرانی عرفان گنگو سمیت دیگر شریک تھے۔ ریلی کے شرکاءسے بی اے پی کے رہنماءمیر عتیق الرحمان ساجدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بلوچستان یا پورے ملک میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے پاک آرمی اس ملک کی محافظ اور سرحدات کے رکھوالے ہیں۔ چند نابالغ سیاسی لوگ دشمن کے ایماءپر پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے ملک کے استحکام اور قومی وحدت کو نقصان پہنچا رہے۔ ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح کی لاشعور کردار سے باز آجائیں۔ قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


