کوئٹہ، پارکنگ مافیا کی شہریوں سے لوٹ مار، دوگنی فیس کی وصولی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عید کے موقع پر کوئٹہ کے شہری مافیا کے رحم وکرم پر، ایڈمنسٹریٹر کے تبادلے ہوتے ہی پارکنگ مافیا نے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا، موٹر سائیکل سے 50روپے جبکہ گاڑی سے سو سے لیکر دو سو روپے تک وصولی کی جارہی ہے کوئی پرسان حال نہیں، کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس کی وجہ مختلف شاہراہوں پر ڈبل پارکنگ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سرکلر روڈ پارکنگ کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ جب تک اس پارکنگ پلازے کو ٹھیکیدار کے حوالے نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام مفت پارکنگ کیلئے استعمال کریں لیکن عید کے موقع پر پارکنگ مافیا نے یہاں بھی شہریوں سے ڈبل فیس لینا شروع کردی ہے اس کے علاوہ کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر قائم پارکنگ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شہریوں کی جانب سے پرچی مانگنے پر پارکنگ مافیا بدتمیزی اور مارپیٹ تک معاملہ پہنچ جاتا ہے سرکاری ریٹ موٹرسائیکل کی 20روپے جبکہ پارکنگ مافیا 50روپے فی موٹرسائیکل وصول کررہے ہیں اسی طرح بلدیہ پلازہ میں 30روپے کی بجائے 100روپے زبردستی وصول کی جارہی ہے پارکنگ مافیا اور میونسپل کارپوریشن کے کالے بھیڑوں کا گٹ جوڑ حکومت کو روازانہ لاکھوں روپے کا نقصان عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں