رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ حتمی ‘ مداخلت کو بہتر نہیں سمجھتے ‘ وزیر سائنس وٹیکنالوجی
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عید کے چاند سے متعلق اپنی رائے نمائندے کے ذریعے دیتا ہے جبکہ اس سے زیادہ رویت ہلال کمیٹی کے کاموں میں مداخلت کو بہتر نہیں سمجھتے جبکہ رویت ہلال کمیٹی شرعی حوالے سے چاند کو دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرتی ہے اس بار وزارت نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو حتمی سمجھا ہے اپنی مداخلت کو بہتر نہیں سمجھتے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور مرکزی مخلوط حکومت اور ماضی کی حکومت میں یہی فرق ہے کہ ہم اسلامی اقدار اور اداروں کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


