مودی کے دوست امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کرکے بھارت فرار

نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست بزنس مین باواگتھو راگھورام شیٹی(بی آر شیٹی)متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کر کے بھارت فرار ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس مین فروری میں بھائی کے علاج کی غرض سے ابوظبی سے بنگلور پہنچے تھے جہاں ان کے بھائی دوران علاج چل بسے تھے جس کے بعد وہ واپس امارات نہیں گئے ہیں اور اس دوران ہی ان کے فراڈ کا بھانڈہ پھوٹا۔بی آر شیٹی نے این ایم سی اسپتال کے نام سے 80 مختلف بین الاقوامی اور اماراتی بینکوں سے تقریبا 3 ارب ڈالرکا قرضہ لیا تھا اور اب بھی اسپتال پر 2 ارب ڈالر کے بقایا جات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں