طالبان امن مذاکرات چاہتے ہیں تو پاکستان سے نکل جائیں،اشرف غنی
کابل:اشرف غنی نے صوبہ ننگر ہار کے دورے کے دوران ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے ہمیں مقید طالبان کی رہائی کا کہا ہے جسکے جواب میں ہماری بھی شرط ہے کہ طالبان پاکستان سے اپنے انخلا کو ممکن بنائیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات کیلیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان سے اپنا انخلا ممکن بنائیں۔ اشرف غنی نے صوبہ ننگر ہار کے دورے کے دوران ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے ہمیں مقید طالبان کی رہائی کا کہا ہے جسکے جواب میں ہماری بھی شرط ہے کہ طالبان پاکستان سے اپنے انخلا کو ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے پس پردہ یا خفیہ کے بجائے متعین کردہ وفود کے درمیان مذاکرات ہونگے۔ طالبان کے دوبارہ حملوں کے بارے میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے خلاف حملے بند مگر افغانوں کے خلاف حملے جاری رکھنے کا یہ کونسا جہاد ہے