کراچی، اے ٹی ایمز سے کیش نکلوانے والوں کو کنگال کرنے والا فراڈیہ گرفتار
کراچی، شاہ فیصل کالونی پولیس نے اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے والوں کو لوٹنے والے فراڈیئے کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی، ملزم کی کار بھی تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت نسیم اعجاز کے نام سے ہوئی جو ضلع مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو سے آیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نسیم اعجاز مختلف طریقے اور بہانے سے ATM مشین میں موجود شہریوں کے ساتھ داخل ہوجاتا اور اپنا کارڈ نہ چلنے کا بہانا بنا کر شہریوں کے سامنے ہی نہایت چالاکی سے ان کے اکائونٹ فریز کرکے تمام رقم اپنے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرلیا کرتا تھا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 5لاکھ 97ہزار روپے نقدی، موباٸل فون برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم کے زیراستعمال کار نمبر 665 AXU بھی پولیس نے تحویل میں لے لی، ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے FIA ساٸبر کرائم سرکل سے رابطہ کیا جارہا ہے۔


