شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کومراسلہ اورگورنرپنجاب کاآرمی چیف کو مراسلہ ارسال کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی اقوام متحدہ کو خط،عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے،پی ڈی ایم انکی اس غیر جمہوری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد بھی کرتی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہتوہین مذہب کا قانون کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگالیکن ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں۔ آئین کے اسلامی دفعات اور تحفظ شعائر اسلام قوانین عمران نیازی اور ان کے آقاوں کے آنکھوں کٹک رہی ہیں، شریں مزاری اورعمران نیازی اینڈکمپنی روضہ رسول اورمسجد نبوی کی توہین پرخاموش رہے عمران نیازی نے واقعہ کی مذمت کی نہ ملوث لوگوں سے برات کا اعلان کیا بلکہ مسجدنبوی کی توہین میں ملوث لوگوں کی عمران نیازی کی سابقہ وزرانے مختلف ٹویٹس اور بیانات سے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب کاآرمی چیف کوخط،اسٹیبلشمنٹ،کوملکی سیاست میں مداخلت کی دعوت دینے کی مترادف ہے جوکہ آئین اور حلف کی کھلم کھلا خلاف ورزی اورانحراف ہے، گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے وہ انہیں نہیں ملے گی پہاڑی بھائیوں نے،،نیوٹریلٹی،،کافیصلہ کیا ہے،آرمی چیف آئین،قانون،کے ساتھ ہے آئین شکنوں کے ساتھ نہیں دے سکتا نہ دیں گے پی ڈی ایم آئین اورقانون شکنوں کا پیچھا کرے گی جن میں ان کاوکٹ اڑانا بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں