عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بی اے پی کلین سویپ کریگی، نور محمد دمڑ

سنجاوی:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عام انتخابات کی طرح 29 مئی کو بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کے تمام اضلاع سے کلین سویپ کریگی حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پر بی اے پی ضلع ہرنائی، زیارت، سنجاوی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے عید ملنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی کے ساڑے تین دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے صوبائی حکومت نے صوبے عوام کی فلاح بہبود کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ صوبے میں امن وامان کی بحالی اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے انہوں کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں مخالف سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دینگے انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے تمام اضلاع کی ترقیاتی ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کے عوام نے عام انتخاب میں بی اے پی پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے بھاری مینڈیٹ دیا ہے29 مئی کو حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام بی اے پی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی انتخاب میں بھی شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زوردیا کہ وہ بلدیاتی انتخابی مہم گھر گھر چلائے اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں