سبی، سٹی تھانہ پر بم حملہ، ایک اہلکار زخمی، حملہ آور فرار

سبی:سٹی تھانہ پر بم حملہ ایک پولیس اہلکار زخمی نامعلوم افراد سٹی تھانے پر بم حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ سبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا۔ نامعلوم ملزمان سٹی تھانے پر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت امیر محمد مری کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار کو پولیس کی گاڑی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دوسری سٹی تھانے پر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی ایس ایس پی سبی ڈاکٹرفرحان ذاہد موقع پراسپتعال پہنچ گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن کے ذرئعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ مزید کارروائی سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں