عوام کے مفادات کے تحفظ اور ان کے حل کیلئے دستیاب وسائل بروئے کا رلائیں گے، ہاشم نوتیزئی

خاران:وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ عوام کے مفادات کے تحفظ دینے اور ان کے حل کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کبدانی ہاس خاران میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی حاجی غلام حسین بلوچ حاجی میر محمد جمعہ کبدانی سمیت کیسکو کے دیگرحکام، زمینداراں سمیت بجلی کے صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں لوگوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کے سامنے بجلی کے حوالے سے اپنے مسائل کھل کربیان کیے۔وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے لوگوں کے مسائل سنے اوربعض درخواستوں پران مسائل کے حل کے احکامات صادر کیے۔اس موقع پرلوگوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خاران کا بھی صورتحال مختلف نہیں ہے خاران سمیت صوبے بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، خاران شہر میں چھ سے سات گھنٹے، مضافات میں 12 سے 13 گھنٹے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،خاران والوں کیلئے گرمی وبال جان ہے تو سراوان سرخاران سمیت سٹی کے فیڈر نمبر دو سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے رمضان کے دوران ناک میں دم کر رکھا ہے اس موقع پروفاقی وزیر مملکت برائے توانائی نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقادکامقصد زمینداراں سمیت بجلی کے دیگر صارفین کے جائز مسائل کے حل کے لیے دوردرازسے خاران شہرآنے کی تکلیف کودورکرنے کے لیے صارفین کے علاقے میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ روز ٹرانسفارمر کے جلنے سے عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسفارمر ورکشاپ کا فوری بندوبست کیا جائے گا اور واپڈہ سے متعلق لوگوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کویٹہ میں اب باقاعدہ شکایت سیل قائم کیاجائیگا تاکہ لوگوں کے مسائل بہتر انداز میں بروقت حل کیا جاسکے انہوں نے مختلف علاقوں کے لیے 100واٹ کے ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبوں کی فوری فراہمی کا بھی یقین دہانی کروائی۔ملازمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واپڈہ کے کچھ آسامیاں حالیہ دنوں مشتہر ہوئے ہیں ان میں واپڈہ اپنے شہید اہلکار جہنوں نے دوران ملازمت کرنٹ لگنے سے شہید ہوئے ہیں پہلا حق ان کے لواحقین کا ہے کیونکہ وہ ہماراقیمتی اثاثہ ہے ان کو روزگار کی فراہمی ہمارے فرض ہے اس کے بعد میرٹ کے مطابق تعیناتیاں یقینی بنائے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں