حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،شیری رحمن
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ مطابق پاکستان میڈیا کی آزادیوں کے اعتبار سے تین درجہ نیچے آیا ہے،سوال پوچھنے پر میڈیا کی تضحیک نہ کریں، اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے،وفاقی حکومت میڈیا پر پابندیاں لگانے کے بجائے آزادیوں کو یقینی بنائے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان کی صحافی برادری کو خراج پیش کرتی ہوں، صحافیوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا۔شیری رحمان نے کہاکہ آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے، صحافیوں کے دکھ ہمارے دکھ ہیں، میں صحافیوں کی فوٹ پاتھ پر رہنے کی ساتھی ہوں اور رہوں گی۔شیری رحمان نے کہاکہ آزادی صحافت کے لئے ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے، صحافیوں نے یہ حقوق جدوجہد کر کے لئے ہیں، حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ مطابق پاکستان میڈیا کی آزادیوں کے اعتبار سے تین درجہ نیچے آیا ہے، اس حکومت نے آزادی صحافت پر مختلف طریقوں سے پابندیاں عائد کی ہیں، ملک میں صحافی بچاؤ تحریک چل رہی ہے، آزاد جمہوری حکومتیں خود کو جوابدہ بنانے کے لئے میڈیا کو آزادی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوال پوچھنے پر میڈیا کی تضحیک نہ کریں، اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے،وفاقی حکومت میڈیا پر پابندیاں لگانے کے بجائے آزادیوں کو یقینی بنائے۔