آٹے کی قیمت میں اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہوگیا
فلور ملوں نے آٹیکی قیمت بڑھا دی جس کے بعد 20کلو آٹیکا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1300 روپیکا ہوگیا۔جنوبی پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں بیچا جارہا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کاکوٹہ بند ہے، مارکیٹ سیگندم خرید رہے ہیں اس لیے آٹیکی قیمت بڑھاناپڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی گندم 2300 روپیمن مل رہی ہیجب کہ پچھلے سال قیمت 1800روپے تھی تو آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا۔دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ابھی روٹی کی قیمت میں اضافیکا فیصلہ نہیں ہوا، ایسے فیصلے ضلعی انتظامیہ کرتی ہے۔
Load/Hide Comments


