عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کررہا ہے، کارروائیکریں گے، شہباز شریف

لاہور (انتخاب نیوز) ایبٹ آباد میں عمران خان کے خطاب کے رد عمل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص کی انا اور تکبر کی وجہ سے پاکستان کو قربان نہیں کرسکتے۔ عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ عمران خان کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کی کوشش کو کچل دیں گے۔ قومی اداروں کیخلاف سازشی بیانہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے، جو پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتے ہیں، عمران نیازی کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔ ایبٹ آباد میں آئین، ریاست اور قومی اداروں کو چیلنج کیا گیا۔ عمران خان سیاست نہیں سازش کررہا ہے جو ملک کیخلاف ہے۔ پہلے عمران خان نے معیشت کو ڈبونے کی کوشش کی اب ملک کو ڈبونے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کا آئین اور ادارے ایک شخص کے غلام نہیں، عمران خان قوم کو غلام بنانا چاہتا ہے۔ عمران خان بہت جھول بول رہا ہے اب سچائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں